راولپنڈی ،اولڈ گرانٹ جائیدادوں کو ریگولر لیزکرنے کیلئے نو ٹس جاری

 راولپنڈی ،اولڈ گرانٹ جائیدادوں کو ریگولر لیزکرنے کیلئے نو ٹس جاری

موجود جائیدادوں کی ریگولر لیز میں مزید پانچ سال کے لیے توسیع دی جائے گی

راولپنڈی( خاورنوازراجہ)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے اولڈ گرانٹ جائیدادوں کو ریگولر لیزکرنے کے لیے نوٹسزجاری کردیئے ،موجود جائیدادوں کو ریگولر لیز میں تبدیل کرنے کی پالیسی کے تحت مزید پانچ سال کے لیے توسیع دی جائے گی، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے آر اے بازار ، صدر ،گوالمنڈی سمیت دیگر علاقوں میں جہاں اولڈ گرانٹ جائیدادیں ہیں ان میں مقیم افراد کو ان جائیدادوں کو ریگولزیز کرنے کے لیے نوٹسز جاری کردیئے ہیں 1996میں اولڈ گرانٹ جائیدادوں کو CLAرولز 1937کے تحت ریگولر لیز میں تبدیل کرنے کی پالیسی متعارف کرائی گئی تھی، حکومت نے اولڈ گرانٹ پر موجود جائیدادوں کو ریگولر لیز میں تبدیل کرنے کی پالیسی کو مزید پانچ سال کے لیے توسیع دی ہے ، جو 21 نومبر 2023 سے 20نومبر 2028تک نافذ العمل رہے گی، اور یہ آخری موقع ہوگا۔ مکین فوری طور پر شیڈول-Vکے تحت مقررہ درخواست فارم پر درخواست جمع کروائیں، مقررہ مدت کے اندر درخواست نہ دینے کی صورت میں جائیداد بغیر کسی معاوضے کے حکومتی تحویل میں لی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں