نواں لاہور: گھر گھس کر خواتین پر تشدد،2ملزم گرفتار

نواں لاہور: گھر گھس کر  خواتین پر تشدد،2ملزم گرفتار

نواں لاہور (نمائندہ دُنیا )چک نمبر 277 ج ب کے رہائشی حفیظ مسیح نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

اس کی بیٹیاں گھر میں موجود تھیں کہ چک نمبر 281 ج ب کے رضوان مسیح اور زمام مسیح گھر میں داخل ہو گئے اور خواتین پر تشدد کا نشانہ بنایا۔چیخ و پکار سن کر لوگ موقع پر پہنچے تو ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ نواں لاہور پولیس نے مقدمے کے بعد ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں