جڑانوالہ:پی ٹی سی ایل کی تاریں کٹ گئیں ،سینکڑوں صارفین متاثر
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) شہر میں سیوریج کے جاری ترقیاتی کام کے دوران پی ٹی سی ایل کی زیر زمین تاریں کٹ جانے سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی۔۔۔
جس کے نتیجے میں شہر بھر کے ایک ہزار سے زائد صارفین متاثر ہوئے ہیں۔انٹرنیٹ اور فون سروس کی بندش سے علوی پارک، غازی ٹاؤن، ہاؤسنگ کالونی، نیو سٹی اور فیصل آباد روڈ سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بینکوں اور سرکاری اداروں کے صارفین بھی آن لائن سروسز سے محروم ہو گئے ،دفتری امور اور تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو ئیں۔ پی ٹی سی ایل حکام نے بتایا کہ جلد سروس مکمل بحال کر دی جائے گی۔