چناب نگر:آر پی او اور ڈی پی او کا جامعہ عربیہ ختمِ نبوت کا دورہ

چناب نگر:آر پی او اور ڈی پی او  کا جامعہ عربیہ ختمِ نبوت کا دورہ

چناب نگر(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے مبلغ مولانا توصیف احمد کی دعوت پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے۔۔۔

 گزشتہ روز جامعہ عربیہ ختمِ نبوت، مسلم کالونی چناب نگر کا دورہ کیا،اس موقع پر افسروں نے جامعہ کے مختلف تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہیں طلبہ کو دی جانے والی عقیدہ ختمِ نبوت سے متعلق علمی، فکری اور تحقیقی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی ،ملاقات کے دوران عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت سے وابستہ علماء مولانا وسیم اسلم، مولانا عتیق الرحمن، مولانا شرافت اور مولانا محمد ساجد بھی موجود تھے ۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کی خدمات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں