بجلی کی قیمت میں کمی خوش آئند صنعتکار خوشحال ہونگے :فقیر حسین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان نیک شگون ہے۔
صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 40 پیسے اور ویلنگ چارجز میں 9 روپے کمی اورایکسپورٹرز کیلئے شرح سود کو ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے ساڑھے چار فیصد لانے کے فیصلے سے انڈسٹری مضبوط ہوگی اور صنعت کار و ایکسپورٹرز خوشحال ہوں گے ۔ اپنے بیان میں چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معاشی استحکام کیلئے جو عملی اقدامات کئے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا ،اب بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی زرِمبادلہ دگنا ہو چکا ۔ سیاسی و عسکری تعاون سے ترقی کے تمام راستے کھل رہے ہیں۔