کمالیہ بیوٹی فکیشن مہم قابلِ تحسین ہے ، پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن
شہریوں کو خوشگوار ماحول ملے گا ، شہر کے وقار میں بھی اضافہ ہوگا:محمد ارشد
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)کمالیہ انجمن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ارشد نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی قیادت میں شروع کی گئی کمالیہ بیوٹی فکیشن مہم کو خوش آئند اور قابلِ تحسین قرار دیا۔حاجی محمد ارشد نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات نہ صرف شہریوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کریں گے بلکہ کمالیہ کی مجموعی شناخت اور وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سڑکوں، چوراہوں، پارکس اور سرکاری عمارات کی بہتری شہر کو ایک خوبصورت اور مثالی مقام بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور گرین بیلٹس کی بحالی کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، اور یہ نہ صرف کاروباری سرگرمیوں بلکہ پراپرٹی سیکٹر پر بھی مثبت اثرات ڈالیں گے ۔حاجی محمد ارشد نے یقین دلایا کہ انجمن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن مہم میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریگی۔