ڈی پی او کی تھانہ کوٹ وساوا اور رجوعہ میں کھلی کچہریاں
ڈاکٹر نوید عاطف نے عوامی مسائل سنے ، حل کیلئے موقع پر احکامات جاری
چنیوٹ، بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل انکی دہلیز پر سننے کے لیے تھانہ کوٹ وساوا اور تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہریاں لگائیں ۔ لوگوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ڈاکٹر نوید عاطف کا کہناتھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ شہری پولیس سے متعلقہ مسائل ، شکایات کی صورت میں بلا جھجک بغیر کسی سفارش میرے دفتر تشریف لائیں۔
شہری گھر بیٹھے پولیس سے متعلقہ شکایات کمپلینٹ سیل نمبر 0370-4022020 پر وٹس ایپ کر سکتے ہیں ۔ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر سننے کے لیے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہالوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ امن و امان کے قیام کے لیے قانون کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔