پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ

 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے شفاف ماڈل کے ذریعے ڈویژن اور عوام دونوں تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوں گے ۔یہ فیصلہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے ڈویژنل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔کمشنر فیصل آباد نے آئندہ مالی سال کے لیے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو قابلِ عمل منصوبوں کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے عوامی فلاح اور پائیدار ترقی پر مبنی منصوبے تجویز کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بطور کمیٹی سربراہ وہ 50 کروڑ روپے تک کے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دیں گے ۔کمشنر نے نجی شعبے کو اکنامک زونز، ہسپتالوں، پارکس، سڑکوں اور سیوریج سسٹم کے منصوبوں میں شراکت داری کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں ابتدائی طور پر ایف ڈی اے سٹی میں ایکو فاریسٹ، شورکوٹ میں صنعت زار، جھنگ میں اولڈ ایج ہوم اور سلاٹر ہاؤس جبکہ فیصل آباد میں فوڈ اسٹریٹ، پارکنگ پلازے اور وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم (وکس سینٹر) کے قیام کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں