آتشبازی کا سامان فروخت کرنیوالے 6دکاندار پکڑے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے چھ دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چھ دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہوئے دیگر شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔