مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا

کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی :مقررین کا خطاب

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر کارواں خان بیٹری سرگودھا روڈ سے ایوب چوک تک نکالا گیا، جس میں سیکڑوں محبانِ کشمیر نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔کارواں کے شرکا سے جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع جھنگ چودھری ضیاء الرحمن گریوال، صدر ضلع سردار محمد منشاء گجر اور انفارمیشن سیکرٹری محمد عثمان غنی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔

مقررین نے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری شہداء کا خون آزادی کی تحریک کو مزید مضبوط کر رہا ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں