پنجاب کونسل آف آرٹس کی یومِ یکجہتی کشمیر پر تصویری نمائش
نمائش میں عورتوں، بچوں اور بزرگوں پر ہونے والے مظالم کو بھی دکھایا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تصویری نمائش میں بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے مظالم کی تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں، جس کا مقصد نئی نسل کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا اور کشمیری عوام کے استحصال کو اجاگر کرنا تھا۔نمائش میں عورتوں، بچوں اور بزرگوں پر ہونے والے مظالم کو بھی دکھایا گیا اور زور دیا گیا کہ کشمیری عوام کا حقِ آزادی بلا تاخیر دیا جائے ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی بھی نکالی گئی، جس میں ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول احمد ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام اسد حیات، زہرہ بتول اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیج مینجمنٹ، طلبا، سماجی شخصیات اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔