واسا فیصل آباد نے یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا
ہم انفرادی و اجتماعی طور پر ہر وقت کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں :ثاقب رضا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق واسا فیصل آباد کی جانب سے 5 فروری کا دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم انفرادی و اجتماعی طور پر ہر وقت اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی نہتی عوام پر گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
آج کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور انداز میں منایا جاتا رہا ہے ۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بند کروائیں اور اقوامِ متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔