جامعہ نقشبندیہ رضویہ مدرسہ میں دوسری دستار فضیلت تقریب
6حفاظ کرام کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں دستار بندی، تحائف اور اسناد دی گئیں
بلوچنی (نمائندہ دنیا )چک نمبر 77رب لوہکے میں جامعہ نقشبندیہ رضویہ مدرسہ المعروف جنازگاہ والے مدرسہ میں دوسری عظیم الشان دستار فضیلت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مہتمم مدرسہ حافظ محمد عرفان حسین عظیم نے کی، جبکہ زیر قیادت رانا سجاد شوکت اور حافظ محمد رمضان ملک کے انعقاد میں یہ تقریب کامیابی سے مکمل ہوئی۔ تقریب میں صوفی عبدالغفور، رانا مقصود احمد مسقط والے ، علامہ بدر منیر، حاجی مدثر حمید فانی، ملک طاہر حمید فانی اور حافظ سلیم گجر سمیت دیگر مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات، بچوں کے والدین، میڈیا نمائندگان اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خطیب جامع مسجد بابا نو لکھ ہزاری شاہ کوٹ، علامہ مولانا مفتی محمد یونس دریائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کو حفظ کرنا مسلمان کے لیے دنیا و آخرت میں سعادت کا باعث ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآن پاک بھی حفظ کروائیں تاکہ دنیا اور آخرت دونوں سنور سکیں۔تقریب میں چھ حفاظ کرام حافظ محمد عمیر رانجھا، حافظ سمیع اللہ، حافظ حبیب اللہ، حافظ داؤد، حافظ عبدالرحمن اور حافظ محمد ذیشان کو مہمانان خصوصی کے ہاتھوں سے دستار بندی، تحائف اور اسناد دی گئیں۔ علامہ یونس دریائی نے بانی مدرسہ، جنازگاہ و مسجد، انتظامیہ، معاونین، مدرسین اور بچوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔