ایف ڈی اے کمپلیکس کی مسجد میں پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
تحریکِ آزادی کی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات پر ایف ڈی اے کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کمپلیکس کی مسجد میں پروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں افسروں ، سٹاف اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے درجات کی بلندی، تحریکِ آزادی کی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے ساتھ ہمارا تعلق محض جغرافیائی نہیں بلکہ ایمانی، ثقافتی اور انسانی بنیادوں پر استوار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں سے بھارتی مظالم کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں اور ان شا اللہ انہیں جلد آزادی نصیب ہوگی۔