ٹوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر عمر عباس نے کچہری چوک پر جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ اور چیف آفیسر ضلع کونسل کاشف محمود گجر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کچہری چوک پر جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ منصوبے بروقت، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر جاری وال آرٹ کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ وال آرٹ کے ذریعے شہر کی خوبصورتی اور شناخت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے ۔