یوم یکجہتی کشمیر ،ڈپٹی کمشنر کی سائیکلنگ میں شرکت

 یوم یکجہتی کشمیر ،ڈپٹی کمشنر کی سائیکلنگ میں شرکت

سائیکل ریلی کا مقصد دکھانا ہے کھلاڑی بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں:ندیم ناصر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے ، لہذا ہر شعبہ کے افراد کو کشمیریوں کی حمایت اور جدوجہد آزادی میں اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے چناب کلب چوک میں منعقدہ سائیکل ریلی کے افتتاح کے دوران کہی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ سائیکلسٹس کے ساتھ خدمت مرکز نزد لاری اڈا تک سائیکلنگ کی، جس میں سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ سائیکل ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا اور دکھانا ہے کہ کھیلوں کے کھلاڑی بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے دانت کھٹے کیے ، اور ہمیں بھی کشمیر کے مقدمے میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے ۔ کمشنر نے عوام کو آزادی کی قدر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں