شورکوٹ : 35 سالہ نوجوان بس کے نیچے آکرجاں بحق
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) جھنگ روڈ پر اڈا شاہ صادق نہنگ کے قریب نجی کمپنی کی بس کے حادثے میں 35 سالہ نوجوان جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاوید بس میں بطور ہیلپر کام کرتا تھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سواری اتارنے کے بعد دوبارہ بس میں سوار ہو رہا تھا کہ بس کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کر دی ۔