مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دِلوں میں راج کر رہی :عرفان خلیل

 مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر  دِلوں میں راج کر رہی :عرفان خلیل

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ ن جڑانوالہ کے سٹی صدر ملک عرفان خلیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں عوامی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔۔۔

 مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دِلوں میں راج کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت اور سیاسی میدان میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا ، تحریک انصاف کا فساد اور سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت رمضان المبارک میں نگہبان پیکج کے تحت غریب عوام کو گھروں کی دہلیز پر راشن فراہم کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں