شہری کے گھر سے نقدی سمیت لاکھوں مالیتی سامان چوری

 شہری کے گھر سے نقدی سمیت لاکھوں مالیتی سامان چوری

منصور آباد کے قریب نواز کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا رہ گیا ،ملزم داخل ہو گئے

 فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر نامعلوم ملزم لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے مانانوالہ کے قریب نواز نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوگئے اور گھر کے اندر سے نقدی، زیورات، موبائلز، ایل ای ڈی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش کا شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں