قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس

قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس

ای بز پنجاب پورٹل پر موصول درخواستوں کو بلا تاخیر نمٹایا جائے :قیصر عباس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے حکم دیا ہے کہ ای بز پنجاب پورٹل پر محکمانہ سروسز کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ یا تعطل نہیں آنا چاہئے ، اس سلسلے میں مستعد محکمانہ کارروائی کے ذریعے موصول درخواستوں کو بلا تاخیر نمٹایا جائے ۔ وہ ایک اجلاس کے دوران ای بز پنجاب پورٹل پر محکمانہ سروسز کی فراہمی کے امور کا جائزہ لے رہے تھے ۔ ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان رامے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اقراء مرتضیٰ و دیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ حکومت پنجاب آسان کاروبار کے لئے متعلقہ محکموں کی سروسز کی فراہمی کے حوالے سے \'\' ای بز پنجاب\'\' کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ، اس پورٹل پر موصول درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی صوبائی سطح پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، ایف ڈی اے کے حوالے سے کوئی درخواست بلاوجہ زیر التواء نہیں رہنی چاہئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آن لائن سروسز کا مکمل نظام ہمہ وقت فعال رہنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں