چنیوٹ : آر پی او کی جامعہ نور الانوارکی تقریبِ میں شرکت

چنیوٹ : آر پی او کی جامعہ نور الانوارکی تقریبِ میں شرکت

علمائے کرام معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں :سہیل اختر سکھیراڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی طلبہ کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ضلع چنیوٹ میں جامعہ نور الانوار کے حافظِ قرآن کی تقریبِ دستار بندی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف بھی ہمراہ تھے ۔تقریب سے خطاب میں آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور معاشرتی امن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی ادارے معاشرے میں اتحاد، اعلیٰ اخلاقیات اور برداشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ علمائے کرام معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں، اس لئے انہیں اپنے قول و فعل میں احتیاط، ذمہ داری اور دانائی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں ۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر اپنے والدین یا قریبی عزیزوں کو آگاہ کریں اور خاموشی اختیار نہ کریں۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی اور ن کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں آر پی او نے حفاظِ کرام کی دستار بندی کی، اسناد تقسیم کیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں