سمندری :راؤکاشف رحیم کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
حکومت عوام کی حقیقی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے :رکن پنجاب اسمبلی
سمندری(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راؤکاشف رحیم خاں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اوراس دوران ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق ان کے ہمراہ تھے ۔ رکن پنجاب اسمبلی نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی جبکہ شہریوں سے ہسپتال سے ملنے والی طبی سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر مریضوں نے طبی سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ راؤکاشف رحیم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی مرکزی اور صوبائی حکومت عوام کی حقیقی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے ،مستقبل قریب میں سول ہسپتال سمندری مزید طبی سہولیات سے آراستہ ہو گا۔