وزیر صحت پنجاب کا رات گئے نصرت فتح علی ہسپتال کا دورہ

وزیر صحت پنجاب کا رات گئے نصرت فتح علی ہسپتال کا دورہ

کمشنر بھی ہمراہ تھے ، عمران نذیر نے دستیاب ادویات کا جائزہ لیا،مریضوں کی عیادت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے ہمراہ رات گئے نصرت فتح علی خان ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کر نے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے مریضوں و لواحقین سے ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق جبکہ میڈیسن سٹور میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید،معیاری اور تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ،ہسپتالوں کو شکایت فری بنانا ہے جس کے لئے تمام تر طبی انتظامات کو چوکس رکھا گیا ہے، ہسپتالوں کو درکار وسائل کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی کا معیار بھی دیکھا اور صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ہسپتالوں کے تسلسل سے دورے کرکے انتظامی وطبی امور کو باریک بینی سے چیک کیا جارہا ہے ،ڈویژن بھر کے ہسپتالوں میں تمام مشینری فعال اور ادویات دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں