بھوانہ: یونیورسل ہائیر سیکنڈری سکول میں مونٹیسوری کلاسز کا افتتاح

بھوانہ: یونیورسل ہائیر سیکنڈری  سکول میں مونٹیسوری کلاسز کا افتتاح

بھوانہ(نمائندہ دنیا)نجی تعلیمی ادارہ یونیورسل ہائیر سیکنڈری سکول کی جانب سے مونٹیسوری کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شینا اعظم تھیں، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر نئی کلاسز کا آغاز کیا۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران بھوانہ ملک غلام شبیر شاہد اور صدر مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم پی پی 97 مدثر حسن شیخ بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم نے کہا کہ ابتدائی تعلیم کسی بھی بچے کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مونٹیسوری نظام بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے ، اعتماد بحال کرنے اور سیکھنے کے عمل کو مؤثر بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور نجی تعلیمی اداروں کا مثبت کردار قابلِ تحسین ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں