اسلام آباد،مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 11دکاندار گرفتار

اسلام آباد،مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 11دکاندار گرفتار

اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں کے رمضان بازاروں کا دورہ ،قیمتوں کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے مختلف رمضان سہولت بازاروں میں شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے بارہ کہو، جی سکس، پاکستان ٹاؤن اور تر لائی سمیت شہر کے مختلف رمضان سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف اشیاء کی کوالٹی چیک کی بلکہ پارکنگ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا تاکہ شہریوں کو خریداری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔معائنے کے دوران ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 11 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف خریداروں سے انفرادی طور پر ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں