معروف زرعی کمپنی کے نام پر جعلی آلات بیچنے والاگرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے زرعی آلات تیار کرنے والی معروف کمپنی کے نام پر جعلی مصنوعات فروخت کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے سمندری روڈ پر سیٹھ محمد طفیل اینڈ سنز کی شکایت پر کارروائی کی۔ چھاپہ ادارہ وحید انجینئرنگ ورکس، سمندری روڈ فیصل آباد پر مارا گیا، جہاں \"سیٹھ طفیل\" کے نام سے جعلی زرعی آلات فروخت کیے جا رہے تھے اور مذکورہ نام کا بورڈ بھی آویزاں تھا۔کارروائی کے دوران موقع پر موجود ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔