چنیوٹ میں گرلز گائیڈز کی پروقار تقریب، اعلیٰ حکام کی شرکت
ڈی سی ، ڈی پی او ،سی ای او ایجوکیشن نے گرلز گائیڈز کے ہمراہ کیک کاٹا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گرلز گائیڈز کے سو سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدرسہ البنات میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات، ٹیچرز نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان ، ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور سی ای او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی شریک ہوئے ۔ معزز مہمانوں نے گرلز گائیڈز کے ہمراہ کیک کاٹا،طالبات نے مارچ پاسٹ، ملی نغمے اور مختلف عملی مظاہرے پیش کیے جنہیں حاضر ین نے خوب سراہا۔
مہمانانِ خصوصی نے خطاب میں کہا کہ گرلز گائیڈ تحریک نوجوان نسل کو ذمہ داری، خود اعتمادی اور قومی خدمت کے جذبے سے آراستہ کرتی ہے ، جو ایک مضبوط اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن سے حلف لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی گرلز گائیڈز میں بیجز لگائے اسناد اور انعامات تقسیم کئے جبکہ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، اظہر سہیل نیازی کو سووینئر پیش کئے ۔