رمضان بازار ، 15 اشیامارکیٹ سے 100 روپے تک سستی

 رمضان بازار ، 15 اشیامارکیٹ سے 100 روپے تک سستی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہر کے دو رمضان بازاروں میں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے کم قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

 رمضان بازاروں پر صارفین کا بھرپور اعتماد دیکھنے میں آ رہا ہے اور خریداری کے لیے رش بڑھ گیا ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ملت روڈ پر قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اور پھلوں، سبزیوں، کریانہ، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے عام مارکیٹ کے مقابلے میں قیمتوں کے فرق کے بارے میں بھی دریافت کیا۔کمشنر نے بتایا کہ 15اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے 100 روپے تک کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی باقاعدہ انسپکشن جاری ہے جبکہ عام مارکیٹ میں بھی پرائس کنٹرول میکنزم کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں