ماموں کانجن: ورکشاپ اور کریانہ کی دکان پر وارداتیں، لاکھوں کا نقصان
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔
حمیدآباد میں نامعلوم چوروں نے ماجد ولد مشتاق کی ورکشاپ سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا۔برکت ٹاؤن میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک کریانہ کی دوکان میں دھاوا بولا۔ دکاندار اور ملازموں کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور کریانہ سامان لوٹ لیا۔ دکان کے مالک حسن اقبال نے مزاحمت کی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔