کمشنر کا جھنگ روڈ رمضان بازار کا دورہ، قیمتوں و معیار کا جائزہ
مختلف سٹالز پر پرائس لسٹ کی موجودگی چیک کی جبکہ آٹا اور چینی کی دستیابی بھی دیکھی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے جھنگ روڈ پر قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کی قیمتوں اور عام مارکیٹ کے مقابلے میں فرق کے بارے میں دریافت کیا اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر نے مختلف سٹالز پر پرائس لسٹ کی موجودگی چیک کی جبکہ آٹا اور چینی کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں صرف معیاری اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں حقیقی ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔