سینیٹر خلیل طاہر سندھونے امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینیٹر خلیل طاہر سندھونے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناشتے کی دعوت پر شرکت کی اور پانچ روزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
سینیٹر سندھونے اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (YDF) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رحمت نے امریکی محکمہ خارجہ میں عالمی مذہبی آزادی کیلئے صدر ٹرمپ کے مقررہ پرنسپل ایڈوائزر مارک واکر سے اہم ملاقات کی، جس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور نوجوانوں کے ذریعے امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔