قومی بیانیے کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ،شرجیل انعام

قومی بیانیے کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ،شرجیل انعام

سینئر وزیرکی زیرصدارت اجلاس،انفارمیشن ڈومین کے جامع پلان کی منظوریدشمن کے بیانیے کا مدلل توڑ کرنے ،پیغامِ پاکستان کے فروغ کی حکمت عملی تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان 2021 کے تحت مرکزی اپیکس کمیٹی کی پراونشل انفارمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انفارمیشن ڈومین کے جامع پلان آف ایکشن کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔جامع پلان آف ایکشن آر این اے پی سیکریٹریٹ کے ذریعے وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عمل درآمد کی پیش رفت کا سہ ماہی جائزہ لینے اور باقاعدہ رپورٹنگ جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں آر این اے پی 2021 کے انفارمیشن ڈومین کے تحت صوبائی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور جامع ایکشن پلان کا جائزہ کیا گیا۔

الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور آؤٹ ڈور میڈیا کے ذریعے مربوط مہمات چلانے ، فلموں اور دستاویزی پروگراموں کے ذریعے قومی بیانیے کو مستحکم کرنے اورمعرکہ حق کے بعد دشمن کے بیانیے کا مدلل توڑ کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ جامع ایکشن پلان میں متحدہ قومی بیانیے کی تشکیل، پاکستانی شناخت اور پیغامِ پاکستان کا فروغ، انتہاپسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا موثر جواب، ڈیجیٹل احتساب اور عوامی آگاہی جیسے اقدامات شامل ہیں۔قومی بیانیے کو مضبوط اور مربوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، سندھ حکومت آر این اے پی 2021 کے تحت اپنی ذمہ داری پوری سنجیدگی سے ادا کر رہی ہے ۔ ایک متحد قومی بیانیہ ہی دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دے سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں