سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی شہریوں کیساتھ افطاری

 سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر اور  ڈی پی او کی شہریوں کیساتھ افطاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ماہِ رمضان کے پہلے روزے کے موقع پر رمضان دسترخوان پر شہریوں کے ہمراہ افطار کیا۔

اس بابرکت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسیب راجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عباس ذوالقرنین اور اسسٹنٹ کمشنر صفدر شبیر رانا بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افطار سادہ مزاجی، عوام سے قربت اور خدمتِ خلق کے جذبے کی خوبصورت مثال ہے ،اﷲ تعالیٰ ہم سب کے روزے اور عبادات قبول فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں