جڑانوالہ: مساجد اور ہاٹ سپاٹس کی سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایات

 جڑانوالہ: مساجد اور ہاٹ سپاٹس کی سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایات

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح :سی پی اوبلال عمر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایس پی آفس جڑانوالہ کا دورہ کیا اور افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس ایس جڑانوالہ حافظ محمد امتیاز، ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ طاہر صدیق، ٹاؤن ایس ایچ اوز، انوسٹیگیشن اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے رمضان میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں، جن میں مساجد کے اوقات نماز کے دوران مکمل سکیورٹی، ہاٹ سپاٹس پر ناکہ بندی اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ، سحری و افطاری کے وقت ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس کے گشت، اور کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر گشت کے نظام کو یقینی بنانا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں