تدریسی اوقات میں اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار
سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے :حکام
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کیلئے سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت 23 فروری 2026 سے تمام سرکاری سکولوں میں ڈریس کوڈ پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تدریسی اوقات میں اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ مرد اساتذہ کیلئے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ جبکہ خواتین اساتذہ کیلئے باوقار اور مناسب لباس کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اساتذہ کو بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے ، جبکہ سی ای اوز کو سخت مانیٹرنگ کرتے ہوئے پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔گائون پہننے کے فیصلے سے تدریسی امور میں بہتری آئے گی۔