پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز افطاری آئی جی کی شرکت، شہد ا کیلئے دعا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران و جوانوں کیلئے ماہ رمضان میں افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔۔
۔ آئی جی نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، شہداء پولیس کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتما م کیا گیا، آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے پرعزم ہے ،فرض کی انجام دہی پر فورس کے ہر جوان کا کردار قابل تحسین ہے۔