ٹوبہ : ڈی سی کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ، سرکاری نرخوں کی پابندی کی ہدایت

 ٹوبہ : ڈی سی کا فروٹ و سبزی منڈی کا  دورہ، سرکاری نرخوں کی پابندی کی ہدایت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال کے ہمراہ فروٹ و سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں نیلامی کے عمل، طلب و رسد کی صورتحال اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور آڑھتیوں و دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے منڈی ایریا کی مارکیٹوں کا بھی معائنہ کیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں