کامیابی کیلئے محنت، دیانت اور نظم و ضبط بنیادی اصول :کمشنر

کامیابی کیلئے محنت، دیانت اور نظم و ضبط بنیادی اصول :کمشنر

جہانگیر انور کا جی سی یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ کو کردار سازی کوترجیح دینے کی ہدایت

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور امریکن سنٹر لنکن کارنر میں فرینڈز آف کارنرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کی اخلاقی و سماجی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب زندگی کیلئے محنت، دیانت داری اور نظم و ضبط بنیادی اصول ہیں۔کمشنر نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کردار سازی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی ترجیح دیں۔ انہوں نے لنکن کارنر میں موجود جدید سہولیات، اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت، جدید کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل لائبریری ڈیٹا بیس کو سراہتے ہوئے نئی نسل کو جدت، کتب بینی اور نظم و ضبط اپنانے کی تلقین کی۔اس موقع پر طلبہ نے کمشنر کو اپنے تیار کردہ روبوٹ ماڈلز اور دیگر ایجادات پیش کیں، جنہیں انہوں نے سراہا اور جلد ٹیکنالوجی نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لنکن کارنر جیسی جدید لائبریریاں طلبہ کو علم کے ساتھ لائف اسکلز سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں