طارق فضل کا ڈی سی کیساتھ رمضان بازاروں کا دورہ،قیمتوں کا جائزہ
خریداروں سے گپ شپ، مسائل سنے، پارکنگ، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کا معائنہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف خریداروں سے گفتگو کی اور ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو سنا۔ خریداروں نے بازار میں فراہم کی جانے والی اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پارکنگ، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 7رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تمام بازاروں کی فرداً فرداً نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں حکومتی ریلیف کو ہر صورت شہریوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔