میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان مثبت تعلق ضروری: یسریٰ سہیل بٹ

 میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان مثبت  تعلق ضروری: یسریٰ سہیل بٹ

شاہ پور صدر (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور میڈم یسریٰ سہیل بٹ نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کر کے انتظامیہ کی رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔

ٍانہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ اور میڈیا کا مثبت اور تعمیری تعلق قائم رکھنا ضروری ہے ۔صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ دیانتداری اور جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں