بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی کا اجلاس،سکیورٹی کا جائزہ

بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی کا اجلاس،سکیورٹی کا جائزہ

رمضان میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی،بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر ڈسٹرکٹ بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی کا اجلاس ہوا، ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے ضلعی افسران کے ساتھ مشترکہ نشست میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے کی، اسلام آباد پولیس کی نمائندگی ڈی آئی جی جواد طارق نے کی۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو سحری و افطار اور بالخصوص تراویح کے اوقات میں مساجد میں انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کیٹگری وائز تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت مختلف کیٹگریز کے تحت تمام مساجد کے باہر سیکورٹی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ اجلاس میں علماء کرام نے مساجد کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں، جن پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں