فیروزپور روڈ سے ملحقہ سکیموں کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منظور

فیروزپور روڈ سے ملحقہ سکیموں کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منظور

منصوبہ ہڈیارہ ڈرین کے مقام پر 400 کنال بنے گا،گندے پانی کا مسئلہ کم ہوگا

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت نے فیروزپور روڈ اور ملحقہ نئی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔یہ منصوبہ ہڈیارہ ڈرین پر تعمیر ہوگا اور اسے لاہور کا پہلا باقاعدہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف گندے پانی کا مسئلہ کم ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیروزپور روڈ، کاہنہ، ایل ڈی اے سٹی اور اس سے ملحقہ ہاؤسنگ سکیموں کے لیے جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔منصوبہ ہڈیارہ ڈرین کے مقام پر چار سو کنال سے زائد رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ لاہور کا پہلا باقاعدہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہوگا جو جنوبی پٹی کی نئی آبادیوں سے خارج ہونے والے گندے پانی کو باقاعدہ طور پر ٹریٹ کرے گا۔اس سے قبل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری تو دی جاتی رہی، تاہم عملی طور پر یہ پہلا بڑا اقدام ہوگا جس کے تحت ایک مکمل فعال ٹریٹمنٹ سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین پر اس سکیم کی ابتدائی منظوری مالی سال 2017-18 میں دی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں