وزیر آ باد میں لیڈیز بار روم تعمیر کرنے کے احکامات

وزیر آ باد میں لیڈیز بار روم تعمیر کرنے کے احکامات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے صدر اور سیکرٹری بار کی ملاقات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عمران عصمت چودھری اور سیکرٹری جنرل وقار رندھاوا کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات بار ایسوسی کی فلاح و بہبود اور لیڈیز بار روم کے قیام متعلق گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر صدر بار اور سیکرٹری بار نے چیف جسٹس سے خواتین وکلا کیلئے بار روم کی تعمیر کے متعلق گزارشات پیش کیں جس پر انہوں نے لیڈیز بار روم تعمیر کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے جو خواتین وکلا کے لئے بہترین تحفہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین وکلا انتہائی بہادر اور فرض شناس اوروکلا برادری کیلئے باعث فخر ہیں ۔چیف جسٹس سے وزیرآباد میں سیشن جج کی تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ جلد اس بارے میں بھی فیصلہ کریں گے ۔دوسری جانب سیشن جج گوجرانوالہ کو ڈسٹرکٹ بار کی ای لائبریری کی اپ گریڈیشن اور بار ایسوسی ایشن میں موجود بار ہال پر سولر پینل لگانے کے ہدایات بھی جاری کی گئی جس پر وکلا برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں