پنجاب میں پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کا باقاعدہ آغاز

پنجاب میں پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کا باقاعدہ آغاز

صوبائی وزیر زراعت پنجاب نے 7ارب روپے کے زرعی منصوبے کا افتتاح کیامنصوبہ خطہ پوٹھوہار میں زرعی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، عاشق حسین

راولپنڈی (آن لائن) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت خطہ پوٹھوہار میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 7ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ وزیر زراعت نے کہا کہ یہ منصوبہ خطہ پوٹھوہار میں زرعی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور اس کے ذریعے علاقے کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مؤثر اور باکفایت استعمال کیلئے 6ارب روپے کی رقم سے مختلف سکیموں پر عملدرآمد جاری ہے، جن میں سولر سسٹم کے ساتھ 1700لفٹ اریگیشن سسٹمز کی تنصیب اور دیگر زرعی سہولتیں شامل ہیں۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے اس موقع پر بتایا کہ اس پیکیج کے تحت 7لاکھ روپے فی یونٹ سبسڈی پر 270لیزر لینڈ لیولرز فراہم کیے جا رہے ہیں اور 70فیصد سبسڈی سے 15چھوٹے ڈیموں کے کمانڈ ایریا میں 250کھالہ جات کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں