ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دکاندار جاں بحق،ڈرائیور فرار

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دکاندار  جاں بحق،ڈرائیور فرار

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ قصبہ گجرات کی حدود جمکو چوک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 65 سالہ دکاندار جاں بحق ہو گیا۔۔

 جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیل کے مطابق حمید آباد کالونی ملتان کے رہائشی محمد یوسف خان مہمند نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کے والد محمد لعل خان جمکو چوک میں شیل پمپ کے قریب کریانے کی دکان چلاتے تھے ۔ چوک قریشی کی جانب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر دکان کے شٹر سے ٹکرا گئی۔ جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں