سٹوڈنٹس یونین پرپابندی نے طلبہ کاجمہوری حق چھین لیا :جمعیت
لاہور(خبر نگار )ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کے المناک اور دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ، صدمے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ طالبہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
اس المناک صورتحال کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ طلبہ یونین پر آمرانہ پابندی ہے ۔ اس پابندی نے طلبہ سے ان کا بنیادی جمہوری حق چھین لیا ہے ۔