شہر کے 9 ٹاؤنز میں جامع مساجد کی صفائی

شہر کے 9 ٹاؤنز میں  جامع مساجد کی صفائی

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر کے 9 ٹاؤنز میں جامع مساجد کی صفائی اور دھلائی کے لیے تعینات خصوصی صفائی عملے نے نماز جمعہ کے خطبات سے قبل مساجد کی واشنگ یقینی بنائی۔

ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے رمضان المبارک کے دوران آپریشن ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر 160 مساجد کی صفائی اور دھلائی کا ہدف مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں