میاں چنوں میں بھی ’’مریم کے مہمان دسترخوان ‘‘قائم
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ساجدہ رزاق نے میونسپل کمیٹی میں ‘‘نگہبان دسترخوان ، مریم کے مہمان‘‘ قائم کر دیا۔۔۔
۔اس اقدام کے تحت روزانہ افطاری کے وقت روزہ داروں کے لیے مفت کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے بہترین اور معیاری افطاری فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ مستحق اور ضرورت مند افراد باعزت طریقے سے مستفید ہو سکیں۔