ڈی پی او خانیوال کا نگہبان تقسیم کارڈ سنٹر پر سکیورٹی کا جائزہ

 ڈی پی او خانیوال کا نگہبان تقسیم کارڈ سنٹر پر سکیورٹی کا جائزہ

عملے کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے معیار کو چیک کیا ، بہتری کیلئے احکامات دئیے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے ضلع کونسل ہال میں نگہبان تقسیم کارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران ڈی پی او نے سکیورٹی ڈیوٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور شفافیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ڈی پی او نے نگہبان تقسیم کارڈ کے عملے سے ملاقات کی اور رقوم کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے واضح احکامات دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کٹوتی یا خردبرد برداشت نہیں کی جائے گی اور اس طرح کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ مستحق افراد کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں