انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کے عہدیداروں کا انتخاب

  انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ  ورکاں کے عہدیداروں کا انتخاب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کا اجلاس ضلعی صدر اشفاق علی ڈوگر منعقد ہوا جس میں تحصیل اور سٹی نوشہرہ ورکاں کے عہدیدار وں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

تحصیل نوشہرہ ورکاں کیلئے صدام انور دھوتھڑ سرپرست، برہان الواحد چیئرمین، شیر احمد خان وائس چیئرمین، عبدالروف ورک صدر، آفتاب چیمہ سینئر نائب صدر، رانا اویس احمد نائب صدر، لقمان علی جنرل سیکرٹری، ثاقب بشیر جوائنٹ سیکرٹری، جاوید اقبال فنانس سیکرٹری اور عثمان ارشد پریس سیکرٹری مقرر ہوئے ، جبکہ سٹی نوشہرہ ورکاں کے لئے صدام سندھو چیئرمین، حافظ عظیم یوسف صدر، محمد عمران نائب صدر، طاہر خلیل جنرل و سوشل میڈیا سیکرٹری، محمد یعقوب خان فنانس سیکرٹری اور مظفر محمود عصمت پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں